مڈغاسکر میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78 ہوگئی

بدھ 15 مارچ 2017 11:01

مڈغاسکر میں طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78 ہوگئی
انٹناریو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) جنوبی افریقی ساحلی ملک مڈغاسکر میں سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والے افرا کی تعداد 78ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مڈغاسکر نیشنل بیورو آف رسک اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق اس طوفان سے ہلاک ہونے والے افرا کی تعداد 78ہوگئی ہے اور 2لاکھ50ہزار افراد بے گھر بھی ہوگئے ہیں ۔مڈغاسکر ساحلی پٹی پر ہونے کے باعث اکثر سمندری طوفانوںٰ کی زد میں رہتا ہے اور 2012 ء میں آنے والے سمندری طوفان میں 112افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :