پیوٹن کا نیا اقدام، جارجیا کے علیحدگی پسند خطے کے دستوں کی روسی فوج میں شمولیت

بدھ 15 مارچ 2017 09:31

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے حریف ملک جارجیا کے ایک علیحدگی پسند خطے کے دستوں کی روسی فوج میں شمولیت کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان فوجیوں کا تعلق جارجیا کے علیحدگی پسند خطے جنوبی اوسیشیا سے ہے، جو اب روسی فوج کا حصہ بن جائیں گے۔ روس نے جارجیا کے ساتھ اپنی ایک مختصر جنگ کے بعد 2008ء میں جنوبی اوسیشیا کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر لیا تھا۔ اس کے برعکس جارجیا کا کہنا ہے کہ جنوبی اوسیشیا اور ابخازیہ اس ملک کے دو ایسے علیحدگی پسند خطے ہیں، جنہیں وہ آئندہ بھی اپنے ریاستی علاقے کا حصہ دیکھنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :