میانمار میں زلزلہ کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی

بدھ 15 مارچ 2017 09:30

میانمار میں زلزلہ کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہوگئی
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) شمالی میانمار میں آنے والے زلزلے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق میانمار کی سماجی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ریکٹر سکیل پر 5.1 کی شدّت سے یہ زلزلہ، شمالی میانمار میں واقع ینگون میں آیا۔

(جاری ہے)

میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ینگون میں پانی اور بجلی منقطع ہو گئی اور بہت سے رہائشی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔گذشتہ سال اپریل میں بھی، شمال مغربی میانمار میں 6.9کی شدّت سے آنے والے زلزلے میں 151 افراد ہلاک اور 212 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :