ابو ظہبی: پالتو کتے کو ” زندہ بلی کھلانے والے“ کو گرفتار کر لیا

بدھ 15 مارچ 2017 07:58

ابو ظہبی: پالتو کتے کو ” زندہ بلی کھلانے والے“ کو گرفتار کر لیا
ابوظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،15مارچ 2017):ابو ظہبی پولیس ڈپارٹمنٹ کے اعلی ٰ حکام سوشل میڈیا پر نامعلوم شخص کی جانب سے اپنے پالتو کتے کو ”زندہ بلی “ کھلانے والی ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ویڈیومیں نامعلوم اپنے پالتوکتے کے آگے بلی کوکھانے کے لیے ڈال رہاہے اور ساتھ ہی یہ کہہ رہاہوتاہے کہ اس بلی نے اس کے پالتو جانوروں کو کھایاہے ۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جانوروں کے ساتھ وحشی پن دکھانے والے کو 200,000درہم تک جرمانہ ہو سکتاہے ۔واضح رہے کہ نئے قانون کے مطابق جانوروں سے بُر اسلوک کرنے والوں کو ایک سال قید کی سزا اور 200,000درہم تک جرمانہ بھرن پڑ سکتاہے ۔شہریوں کا کہناہے کہ ایسے شخص کو ضرور پکڑنا چاہیئے تھا اور اس کی کڑی سزا دینا ضروری ہے ۔