جاپان قحط سالی سے نمٹنے کیلئے جنوبی سوڈان کو 60 لاکھ ڈالر کی امداد دیگا

بدھ 15 مارچ 2017 02:01

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) جاپان قحط سالی کے شکار جنوبی سوڈان کو 60 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا۔ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں جنوبی سوڈان سمیت افریقہ اور مشرق وسطی کے ممالک کیلئے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے ہنگامی امدادی پیکج پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :