اے پی این ایس کا سالانہ اجلاس عام 30 مارچ کو کراچی میں منعقد کرنے کا فیصلہ،سال 2017-18ء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب ہو گا،اخباری صنعت کے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی اور اقدامات وضع کئے جائیں گے
منگل 14 مارچ 2017 23:51
(جاری ہے)
صدر نے اراکین کو پی آئی ڈی میں ہونے والے اے بی سی سے متعلق اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا جس میں اے بی سی نظام میں خود کاریت متعارف کرانے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
ایگزیکٹو کمیٹی نے رکنیت کیلئے درخواستوں پر غور کرتے ہوئے روزنامہ فرض کراچی، روزنامہ پریس کانفرنس لاہور اور روزنامہ سفیر حیدرآباد کیلئے ایسوسی ایٹ رکنیت کی منظوری دی۔ اجلاس میں روزنامہ ہر لمحہ فیصل آباد، ماہنامہ حنا لاہور، روزنامہ جسارت کراچی، روزنامہ جرأت لاہور، روزنامہ صورتحال فیصل آباد، روزنامہ تجارت گوجرانوالہ اور روزنامہ تجارت (لاہور، سرگودھا اور کوئٹہ) کے ناشرین کی تبدیلی کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے ریجنل پریس کمیٹی، میڈیم سائزڈ میٹرو پولیٹن اخبارات کمیٹی اور خواتین ناشرین کمیٹی کے اجلاسوں کی رپورٹوں کی منظوری دی اور متعلقہ کمیٹیوں کے سربراہوں کو سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے روزنامہ اوصاف کے چیف ایڈیٹر مہتاب خان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سرمد علی (صدر)، ممتاز اے طاہر (نائب صدر)، سید محمد منیر جیلانی (جوائنٹ سیکرٹری)، سید علی حسن نقوی (فنانس سیکرٹری)، محسن بلال (روزنامہ اوصاف)، وسیم احمد (روزنامہ عوام)، رحمت علی رازی (ہفت روزہ عزم/روزنامہ طاقت)، ہمایوں طارق (روزنامہ بزنس رپورٹ)، شہاب زبیری (روزنامہ بزنس ریکارڈر)، فوزیہ شاہین (ماہنامہ دستک)، رضوان اشرف (روزنامہ دنیا لاہور)، قاضی اسد عابد (روزنامہ عبرت)، عامر محمود (ماہنامہ کرن)، سید ممتاز احمد شاہ (روزنامہ مشرق لاہور)، مشتاق اے قریشی (ماہنامہ نئے افق)، سردار خان نیازی (ماہنامہ نیا رخ)، فیصل زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور)، الیاس شاکر (روزنامہ قومی اخبار)، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی (ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ)، خوشنود علی خان (روزنامہ صحافت)، ہمایوں گلزار (روزنامہ سیاست)، ریاض احمد منصوری (ماہنامہ دی کرکٹر)، جمیل اطہر (روزنامہ تجارت لاہور)، شاہد محمود (روزنامہ تجارتی رہبر) اور سید ہارون شاہ (روزنامہ وحدت) نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.