محکمہ صحت حکومت بلوچستان کا اعلامیہ

منگل 14 مارچ 2017 23:21

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے ڈاکٹر خالدہ عثمان لیڈی میڈیکل آفیسر (بی۔17) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ، ڈاکٹر محمد یاسین ایس ایم او (بی۔

(جاری ہے)

18) جام غلام قادر ہسپتال حب، ڈاکٹر نوراحمد میڈیکل آفیسر (بی۔17) سنڈیمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ، ڈاکٹر جاوید نیاز میڈیکل آفیسر (بی۔17) پسی جھل فیروز آباد ڈسٹرکٹ خضدار اور ڈاکٹر محمد ابراہیم میڈیکل آفیسر (بی۔17) ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ کا تبادلہ کرکے انہیں شہید نوابزادہ سکندر خان زہری میموریل سول ہسپتال تحصیل زہری تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :