صوبہ سے پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیر احمد ناصر

منگل 14 مارچ 2017 23:21

ڈیرہ مرادجمالی۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نصیر احمد ناصر نے کہا ہے کہ صوبہ سے پولیو وائرس کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پولیو مہم میں حصہ لینے والے اہلکار اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری سے ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈی ایچ او نصیر آباد وتمام ضلعی آفیسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی نصیرآباد نے کہا کہ آنے والی پولیو مہم میں تمام پولیو ٹیموں کی نگرانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ہر اس بچے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے جس کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور اویکسینیشن کی ضرورت ہے اور کوشش ہونی چاہئے کہ کوئی بچہ اس سہولت سے رہ نہ جائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈی ایچ او نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر احسان علی نے 20مارچ سے شروع ہونے والی سہ روزہ پولیو مہم سے متعلقہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 13661بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 335 مختلف موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 154 فیمیل ٹیمیں بھی شامل ہیں جبکہ 28ٹرانزٹ یونٹ، 35فکسڈ سینٹر، 33 گورنمنٹ سنٹرز اور 20ای پی آئی سینٹر مقرر کئے گئے ہیں۔ مہم کی کامیابی کے لئے تمامتر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :