ملک بھر کی طرح ضلع لہڑی میں چھٹی مردم شماری کا پہلا مرحلہ آج15مارچ سے شروع ہوگا

منگل 14 مارچ 2017 23:21

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ملک بھر کی طرح ضلع لہڑی میں چھٹی مردم شماری کا پہلا مرحلہ آج15مارچ سے شروع ہوگاجو 15اپریل تک جاری رہیگا ،ضلع لہڑی کو چارحصوںپر تقسیم کیا گیا جو 283بلاک پر مشتمل ہے ،مردم شماری کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں افتتاح۔ ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع لہڑی میں بھی چھٹی مردم شماری کا پہلا مرحلہ آج سے شروع کیا جائیگا پہلے مرحلے میں ضلع لہڑی کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو لہڑی صدر ،بھاگ صدر ،محرم اور میونسپل کمیٹی بھاگ پرمشتمل ہے جس کو 283بلاک پر تقسیم کیا گیا ہے جس میں 142شمار کنندہ ،23سپروائزراور 4سپرنٹنڈنٹ اپنے فرائض سرانجام دینگے پہلی مرتبہ مردم شماری کے فارم میں ایک خانہ اضافی شامل کیا گیا جو کوڈ 3میں خواجہ سرائوں کو بھی شامل کیا جائیگا مردم شماری کے دوران پاک فوج ،ایف سی اور لیویز کے جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ ضلع لہڑی میں آج شروع ہونے والا چھٹی مردم شماری کا پہلا مرحلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :