چند سیاسی پارٹیوں کے کارکنان نے اپنی ذاتی گاڑیوں پررجسٹریشن پلیٹیوں کی بجائے سیاسی پارٹیوں کے جھنڈوں کے رجسٹریشن پلیٹیں لگانا شروع کردی ہیں ،سراسر خلاف قانون ہے،ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ

منگل 14 مارچ 2017 23:21

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق مشاہدہ میں آیا ہے کہ چند سیاسی پارٹیوں کے کارکنان نے اپنی ذاتی گاڑیوں پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے جاری کی گئی رجسٹریشن پلیٹیوں کی بجائے سیاسی پارٹیوں کے جھنڈوں کے رنگ والی رجسٹریشن پلیٹیں لگانا شروع کردی ہیں جو کہ سراسر خلاف قانون ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے مختلف قانونی کارروائیوں کے دوران ایک سو سے زائد پارٹی جھنڈوں کے رنگ والی نمبر پلیٹیں قبضہ پولیس میں لی ہیں اور اس کاروبار میں ملوث دکانداران کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام گاڑی/موٹر سائیکل مالکان کو سختی سے تنبہیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنی زیر استعمال گاڑیوں پر صرف اور صرف متعلقہ ایکسائز دفاتر سے جاری کردہ نمبر پلیٹیں لگائیں اور دیگر تمام قسم کی غیر قانونی نمبر پلیٹیں لگانے سے اجتناب کریں بصورت دیگر ٹریفک پولیس کی طرف سے اس ضمن میں جاری کاروائی کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ایسے تمام افرادکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :