وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی وزیرسردار محمد اسلم بزنجو کی ملاقات

منگل 14 مارچ 2017 23:21

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال ، جاری ترقیاتی عمل سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور ترقیاتی عمل کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعلیٰ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت پی ایس ڈی پی میں شامل دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جلد متعلقہ وزراء اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹروں کا دورہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور تکمیل شدہ منصوبوںکا افتتاح بھی کریں گے جس کے لیے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ترقیاتی عمل کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچیںاور دستیاب وسائل کا صحیح معنوں میں مصرف یقینی ہو سکے

متعلقہ عنوان :