وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں مکان پر ڈمپر گرنے کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

منگل 14 مارچ 2017 23:21

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں مکان پر ڈمپر گرنے کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کی بھرپور معاونت کی جائے اور زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :