ٹریفک حادثے میں طالب علم جاں بحق، ایک زخمی

منگل 14 مارچ 2017 23:12

لاڑکانہ ۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) لاڑکانہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی چنگچی کو ٹکر، حادثے میں میٹرک کا طالب علم جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹریکٹر تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب خیرمحمد آریجا روڈ پر ٹریکٹر اور چنگچی کے حادثے میں میٹرک کا طالب علم فیصل راجپوت اور رفیق کلہوڑو شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان فیصل جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور محمد صدیق شیخ کو گرفتار کرکے ٹریکٹر تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :