صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے خیرپور میں آر ڈی 117600واٹر کورس کا افتتاح کر دیا

منگل 14 مارچ 2017 23:12

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے خیرپور محبت واہ سنہڑو چئنل میں 60 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آرڈی 117600واٹر کورس کا افتتاح کیا، اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل شہر یار وسان سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت صرف اعلانات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد بھی جاری ہے۔