ہندو پنچایت سکھر کی جانب سے ہولی کے سلسلہ میںتقریب

منگل 14 مارچ 2017 23:12

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء)ہندو پنچایت سکھر کی جانب سے ہولی کے حوالے سے گئو شالہ سکھر میںایک تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں ہندو برادری کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ہولی کی ہندوروایت کے مطابق ایک دوسرے پر مختلف رنگ پھینکے گئے اور ہولی کا تہوار منایا گیا، نوجوانوں نے ٹولیوں کی شکل میں مختلف گیتوں پر رقص کر کے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔