سکھر ، یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ، اسکولوں میں آگاہی پروگرام منعقد ہونگے

منگل 14 مارچ 2017 23:12

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ضلع انتظامیہ سکھر کیجانب سے 23مارچ کو یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جائیگا ،23مارچ کے پروگرامز کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر سکھر کی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر1-سکھر عبدالقدیر انصاری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں تعلیم، روینیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ون سکھر عبدالقدیر انصاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز اور یوم پاکستان کی اہمیت کے حوالے سے قوم کے بچوں کو اسکول کی سطح سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہو۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایات دیں کہ تمام اسکولوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جائیں اور اس موقع پر طلباء کے درمیان اسکائوٹنگس، کوئز، ٹیبلوز، ملی نغموں اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرواے جائیں تاکہ نوجوان نسل میں قومی یکجہتی، حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد میں اضافہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :