سکھر سٹی پوائنٹ کے قریب کینالوں کے کناروں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کیلئے کاروائیاں تیز، غیرقانونی چھپرے مسمار

منگل 14 مارچ 2017 23:12

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ سکھر محمد یوسف شیخ کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے پولیس کی مدد سے سٹی پوائنٹ کے قریب اور دیگر مقامات پر مختلف کینالوں کے کناروں اور پول کے نزدیک ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے۔ جس کے دوران کئی غیرقانونی طور پر بنے ہوئے چھپرے، دکانیں اور ہوٹلیں اور دیگر تجاوزات کو مسمات کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نیو تعلقہ سکھر محمد یوسف شیخ کی جانب سے نہروں پر غیرقانونی طریقے سے تجاوزات کرکے رہنے والے اور دکانے بنانے والوں کو نوٹس دیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ فوری طور پر ازخود قبضے اور تعمیرات ختم کی جائیں بصورت دیگر ہیوی مشینری کے ذریعے نہروں پر سے ناجائز تجاوزات ختم کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبضے اور تجاوزات ختم ہونے تک آپریشن جاری رکھا جائیگا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔