صوبائی وزیر کوآپریشن جام اکرام دھاریجو اور ڈپٹی کمشنر سکھرکا پنوعاقل تعلقہ ہسپتال پر اچانک چھاپہ

منگل 14 مارچ 2017 23:12

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) صوبائی وزیر کوآپریشن جام اکرام اللہ دھاریجونے ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو کے ہمراہ پنوعاقل تعلقہ اسپتال پر اچانک چھاپہ مار کر مریضوں کو ملنے والی سہولیات اور دیگرانتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر سکھر نے تعلقہ اسپتال پنوعاقل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہ ہونے اور ڈاکٹرز اور عملے کی غیرحاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جن ڈاکٹرز کو غیرحاضر پایا گیا ان میں ڈاکٹرعبدالقدیر شیخ، ڈاکٹر عاصمہ شیخ، ڈاکٹر خانزادی اور ڈاکٹر سعدیہ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے اس موقع پر ایم ایس تعلقہ اسپتال پنوعاقل کو ڈاکٹرز کی غیرحاضری پر ایکسپلینیشن لیٹر دیا اور ان سے تین روز کے اندر وضاحتی رپورٹ طلب کی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ تین روز کے اندر غیرحاضر ڈاکٹرز کی پوزیشن واضح کریں، جبکہ اسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔