خیرپور کی عدالت کیجانب سے ناجائزاسلحہ کیس میں دو بھائیوں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں

منگل 14 مارچ 2017 23:12

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) خیرپور کی عدالت نے ناجائزاسلحہ کیس میں دو بھائیوں کو قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے، سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج خیرپور عبدالرحمان کی عدالت نے ٹنڈو مستی تھانہ میںدرج شدہ ناجائیز اسلحہ کیس کی سماعت کے بعد دو مختلف مقدمات میںدو جوابداروں عاشق علی اور اسکے بھائی عبداللہ کورائی پر جرم ثابت ہونے پرتین تین سال قید اوردس ہزار روپے جرمانہ ک سزا سنائی ہے ، سز ا یافتہ جوابداروں کو پولیس کی سخت نگرانی میں سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ، عدالت میں سرکا ر کی جانب سے محمد حنیف منگی نے کیس کی پیروی کی۔

متعلقہ عنوان :