ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی بورڈ خیرپور کا اجلاس

منگل 14 مارچ 2017 23:12

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ضلعی ترقیاتی بورڈ خیرپور کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی خیرپور نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ اور صوبائی اے ڈی پیز اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے اور اسکیموں کی کارکردگی رپورٹ فراہم کی جائے، انہوں نے تمام محکموں کے انجینئرز کو ہدایت کی وہ متعلقہ اسکیموں کو آئندہ مالی سال سے قبل مکمل کریں انہوں نے مزید ہدایت دی کہ فنڈز کی فراہمی میں تمام کام صاف شفاف طریقے سے انجام دیے جائیں کسی بھی قسم کی کرپشن کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے آفیسرز اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب نہ ہوں بسورت دیگر ایسے افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔