انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسینیٹررابطے کو تیز کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، ڈی سی خیرپور

منگل 14 مارچ 2017 23:11

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسینیٹررابطے کو تیز کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، کوٹ جبو میں ہیلتھ سینٹر کی تعمیر ہونے تک کرایے پر جگہ لے کر ڈسپنسری کو فعال اور عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دربارہال میں انسداد پولیو مہم کے دوران ویکسینیٹرز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا دوران اجلاس تمام شریک ہونے والے ویکسینیٹرز کو جدید موبائل فون تقسیم کیے گئے ۔

اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے ریجنل ہیڈ ریاض حسین راہوجو، پی پی ایچ آئی اے اور بی کے منیجر ز سمیت بڑی تعداد میں ویکسینیٹرز نے شرکت کی۔ پی پی ایچ آئی کے ریجنل ہیڈ ریاض حسین راہوجو نے ڈی سی خیرپور کو دوران مہم درپیش مسائل پر بریفنگ دی ۔ ڈی سی خیرپور نے کہا کہ مہم کے دوران جو بھی مسائل پیش آتے ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :