بلدیاتی قیادت سکھر میونسپل کارپوریشن کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرے گی، ڈپٹی میئر طارق چوہان

منگل 14 مارچ 2017 23:11

سکھر۔ 14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی قیادت سکھر میونسپل کارپوریشن کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرے گی شہر کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا تاکہ صحت و صفائی سمیت شہری مسائل حل ہوسکیں جبکہ تعلیم و صحت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ آغا نظام الدین گرلز کالج میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ کالجز کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور یوسی چیئر مین جبکہ اسکولوں کے لیے یوسی چیئرمین اور مختیار کار پر مشتمل کمیٹیاں تعلیمی اداروں کے مسائل پر جامع رپورٹس مرتب کرکے مسائل حل کریں گی تاکہ سکھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بھی نجی تعلیمی اداروں کے برابر کیا سکے، آئندہ مالی سال میں تعلیم کے فروغ کے لیے بجٹ بھی مختص کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر نے کہا کہ سکھر کو یونیورسٹی ، کینسروبرن ہسپتال SIUTاور 5منزلہ ہسپتال کی سہولتیں جلد میسر آئیں گی جبکہ تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے معیار تعلیم اور سہولتوں کو اعلیٰ معیار پر لایا جائیگا تا کہ با صلاحیت تعلیم یا فتہ طلباء و طالبات ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔ انہو ں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم نہایت ضروری ہے تاکہ وہ بچوں کی بہتر پرورش کرسکیں اور ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ کالج کے مسائل پر بھی توجہ دی جائیگی اور کالج کے مسائل بلدیہ کی سطح پر بھی حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے طالبات کے لیے بس کی فراہمی، الیٹرک واٹر کولر اور پراجیکٹر کی فراہمی پر کہا کہ پراجیکٹر اور واٹر کولر میونسپل کارپوریشن فراہم کرے گی جبکہ بس کی فراہمی کے لیے میئر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے رابطہ کریں گے۔ اس موقع پر طالبات نے مقابلہ تقاریر ، مباحثہ حصہ لیا جبکہ طالبات نے اردو، سندھی،انگریزی زبانوں میں خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے ۔اس موقع پر کالج پرنسپل جمیلہ رضوی اور وائس پرنسپل ثمینہ انصاری بھی موجود تھیں، بعد ازاں ڈپٹی میئر نے مقابلوں میں کامیاب ہونے والی طالبات میں شیلڈ تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :