ڈپٹی کمشنر لاہورکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس

منگل 14 مارچ 2017 23:11

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی کیمپ آفس میں ہوا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی( جی)،اسسٹنٹ کمشنرز،سی او( ہیلتھ )،ڈی ڈی اوز (ہیلتھ)اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں افسران نے ڈی سی لاہور کو شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی مہم کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے افسران کو ہدایت کی کہ اِن ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر سرویلنس کے دوران کسی مقام سے ڈینگی لاروا ملتا ہے تو اُسے فوری طور پر تلف کیا جائے۔ڈی سی لاہور سمیرا حمد سید نے افسران سے کہا کہ وہ فیلڈ میں موجود ڈینگی اہلکاروں کی حاضری کو خود چیک کریں اورٹیموں کی ان ڈور اور آئوٹ ڈورسرویلنس کی کارکردگی کو بھی چیک کریں۔ڈی سی لاہور نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :