فوڈ اتھارٹی کے قیام کامقصد کسی کا کاروبار متاثر کرنا نہیں، بلال یاسین

منگل 14 مارچ 2017 23:11

گوجرانوالہ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے قیام کامقصد کسی کا کاروبار متاثر کرنا نہیں بلکہ انہیں صحت کے جدید رحجانات او ربین الاقوامی قوانین کے مطابق بہتر بنانا ہے تاکہ عام آدمی کو ہر جگہ صحت مند انہ خوراک اور کھانے پینے کی چیزیں میسر آ سکیں ، انہوں نے کہا کہ فو ڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، فو ڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق شکایات کا ازالہ بھی کریں گے اور کاروباری حضرات کو مناسب گائیڈ لائنز د ی جائیں گی، ڈائر یکٹر جنرل فو ڈپنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ فو ڈ سکیورٹی اور فو ڈ سیفٹی یقینی بنائی جا رہی ہے ،حکومت پنجاب نے اس ضمن میں موثر اقدامات کا آغاز کیا ہے اور فو ڈ اتھارٹی کو بہترین ذمہ داریاں سونپی ہیں جن کو تسلسل سے نبھایا جا رہا ہے، انہو ںنے کہاکہ ہرجگہ معیاری کھانوں کی دسیتابی ممکن بنائی جا رہی ہے، مارکیٹ میں گھی کے 500برانڈزمیں سی300 غیر معیاری ہیں جن کو معیار اور حفظان صحت کے عین مطابق بنایا جا رہا ہے ،اجلاس سے صنعت کاروں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا او ر حکومت کی نیک نامیوں میں فو ڈ اتھارٹی کو بہترین اضافہ قرار دیا جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ اتھارٹی گوجر انوالہ بدر رمیض نے کاروبار حضرات کو فو ڈ اتھارٹی کے تحت سہولتوں کی فراہمی اور گائیڈ لائنز کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

متعلقہ عنوان :