Live Updates

وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ کیس میں سزا نہ ملی تو یہ چھوٹے صوبوں کیساتھ زیادتی ہوگی ،ندیم افضل چن

میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ کہیں نہیں دیکھا کہ باپ کو بیٹے نے قرضہ دیا ہوا، یوسف رضا گیلانی کو ایک منٹ کی سزا دے کر فارغ کر دیا گیا اور ان کا ایک منٹ آہی نہیں رہا، عورتوں کی کردار کشی مسلم لیگ (ن) نے ہی شروع کی تھی اور یہی صورتحال آج مریم نواز کو درپیش ہے ، پیپلزپارٹی رہنما کینجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 14 مارچ 2017 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ کیس میں سزا نہیں ملتی تو یہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہوگی ، میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ کہیں نہیں دیکھا کہ باپ کو بیٹے نے قرضہ دیا ہوا، یوسف رضا گیلانی کو ایک منٹ کی سزا دے کر فارغ کر دیا گیا اور ان کا ایک منٹ آہی نہیں رہا، عورتوں کی کردار کشی مسلم لیگ (ن) نے ہی شروع کی تھی اور یہی صورتحال آج مریم نواز کو درپیش ہے ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم بچیں گے یا ان کی اولاد بچے گی، بلاول نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ میاں صاحب اپنی اولاد کے پیچھے نہ چھپیں ، معاملات کی اصلی ڈیلنگ تو میاں شہباز شریف کرتے ہیں ، اب خطرہ مریم نواز کو شہباز شریف صاحب سے ہے اور شہباز شریف صاحب کو مریم نوازسے خطرہ ہے کیونکہ دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف کو پانامہ کیس میں سزا نہیں ملتی تو یہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہوگی ، آج تک میاں نوازشریف اور اسحاق ڈار کے علاوہ کہیں نہیں دیکھا کہ باپ کو بیٹے نے قرضہ دیا ہوا، یوسف رضا گیلانی کو ایک منٹ کی سزا دے کر فارغ کر دیا گیا اور ان کا ایک منٹ آہی نہیں رہا، عورتوں کی کردار کشی مسلم لیگ (ن) نے ہی شروع کی تھی اور یہی صورتحال آج مریم نواز کو درپیش ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات