ہزارہ موٹروے 2018میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، امیرمقام

منگل 14 مارچ 2017 22:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ہزارہ موٹروے انشاء اللہ 2018میںپائیہ تکمیل تک پہنچ جائیگا جس کی تکمیل سے عوام کی زندگی میںخوشخالی کے نئے دورکاآغازہوگا،ہزارہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاگڑھ ہے، انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوامیںبھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے نلوٹاگائوں، حویلیاںایبٹ آبادمیںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے خیبرپختونخوااسمبلی میںپارلیمانی لیڈراورنگزیب نلوٹاکے بھائی کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی شیرازخان بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 2013ء کے مقابلے میںمحمدنوازشریف کی قیادت میںپاکستان نے ہرشعبے میںترقی کے منازل طے کئے ہیں،ملک میںمعیشت مستحکم ہوئی ہے،دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہوااور2018ء تک پورے ملک میںتاریکیوںکاخاتمہ ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے انتخابی وعدوںکوکامیابی سے عملی جامہ پہنایاہے،عوام کی عدالت میںالحمداللہ سرخروہوگئے ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک لیڈرمحمدنوازشریف ہے جوآئے روزملک کی ترقی کے منصوبوں،شاہراہوںکی تعمیراتی منصوبوںاورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات اٹھاتے نہیںتکتے جبکہ ایک لیڈرعمران خان ہے جوصرف اگرچلتاہے تودھرنے کیلئے اوربولتاہے تودیدہ دہنی ،الزام تراشی اوردشنام طرازی کرتاہے جوایک سنجیدہ اورعمدہ سیاسی لیڈرکے شایان شان نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف کی ملک کی ترقی اوراستحکام کیلئے جدوجہدمیںان گنت رکاوٹیںکھڑی کردی گئیں مگرانہوںنے عوام کی دعائوںسے اپنامشن اوروژن جاری رکھاجس میںاللہ تعالیٰ نے انہیںکامیابی سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے دشمن ہمارے راستے کبھی نہیںروک سکتے،پاکستان مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف ہی ترقی اوراستحکام کی ضامن ہیں۔

متعلقہ عنوان :