توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو چیف کو 4 اپریل کیلئے طلبی کے نوٹس جاری

منگل 14 مارچ 2017 22:03

لاہور14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لیسکو چیف کو 4 اپریل کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی درخواست درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ پر گرڈ اسٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود پارک کی جگہ پر گرڈ اسٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔فاضل عدالت نے حکم عدولی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لیسکو چیف کو 4 اپریل کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :