سائنس ملکی ترقی کیلئے ناگزیرہے، ہماری حکومت ملک کی ترقی کیلئے سائنس کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے ،ہم بتدریج طور پر ملک میں سائنسی ترقی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی آئی سی ٹی پی کے ڈائریکٹر پروفیسر فرنینڈو سے ملاقات میں گفتگو

منگل 14 مارچ 2017 23:37

سائنس ملکی ترقی کیلئے ناگزیرہے، ہماری حکومت ملک کی ترقی کیلئے سائنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آج کے دور میں سائنس ملک کی ترقی کیلئے ناگزیرہے، ہماری حکومت ملک کی ترقی کیلئے سائنس کی اہمیت سے باخوبی واقف ہے لہٰذا ہم بتدریج طور پر ملک میں سائنسی ترقی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔وہ منگل کو آئی سی ٹی پی کے ڈائریکٹر پروفیسر فرنینڈو سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پروفیسر فرنینڈو نے حکومتی سطح پر سائنسی ترقی کیلئے مکمل تعاون اور بالخصوص فزکس کے شعبہ میں حکومتی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے محترم وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی کو آئی سی ٹی پی کے دورے کی بھی دعوت دی جو رانا تنویر حسین نے قبول کی۔دریں اثناء قائداعظم یونیورسٹی کے این سی پی کے نمائندگان نے رانا تنویر حسین سے چند سفارشات سے متعلق گفتگو کی۔ ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیر نے مہمانوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ جب تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے ہم سائنس کی ترقی کیلئے مسلسل اقدامات کرتے رہیں گے۔(ار)

متعلقہ عنوان :