مہمند ایجنسی، بائزئی میں کوڈا خیل والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

منگل 14 مارچ 2017 23:36

مہمند ایجنسی، بائزئی میں کوڈا خیل والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر
مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء)مہمند ایجنسی، بائزئی سب ڈویژن کوڈا خیل والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فائنل میچ میں کوڈاخیل کلب نے مد مقابل بائزئی الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔اے پی اے، ونگ کمانڈر اور سپورٹس منیجر نے انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی پا ک افغان سرحدی بائزئی سب ڈویژن میں ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے پہلا کوڈاخیل والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

(جاری ہے)

والی بال میچوں کے مقابلے بائیزئی سب ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر بہائی ڈاگ میں کھیلے گئے۔ جس میں علاقے کے سات ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کوڈاخیل والی بال کلب اور کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوڈاخیل کلب نے مد مقابل ٹیم بائزئی الیون کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت کر ٹائٹل جیت لیا۔ تقسیم انعامات کے پر وقار تقریب میں مہمانان خصوصی اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائزئی پیر عبداللہ شاہ، مہمند رائفلز ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل امتیاز خان، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، عمائدین ملک نادرمنان کوڈاخیل اور راز محمد خویزئی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، سپورٹس کٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔