نواز شریف جب وزیر اعلی تھے تب وہ وزیراعظم کے استقبال کیلئے بھی نہیں جاتے تھے، مولا بخش چانڈیو

سندھ کبھی بھی (ن )لیگ کی ترجیح نہیں رہی یہی وجہ ہے سندھ کے تقریبا ً تمام لوگ نواز لیگ کو چھوڑ گئے ہیں، سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

منگل 14 مارچ 2017 23:34

نواز شریف جب وزیر اعلی تھے تب وہ وزیراعظم کے استقبال کیلئے بھی نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے وزیراعظم کی تقریر پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف جب وزیر اعلی تھے تب وہ اس وقت کی وزیراعظم کے استقبال کے لیے بھی نہیں جاتے تھے آج بھی ان کی علاقائی سوچ ہے ان کے فیصلوں سے ان کے علاقائی سوچ کا اظہار ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے ہمیشہ ان کو سندھ میں ویلکم کیا ہے حالانکہ سندھ کبھی بھی ن لیگ کی ترجیح نہیں رہی یہی وجہ ہے کہ سندھ کے تقریبا ً تمام لوگ نواز لیگ کو چھوڑ گئے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے سوال کیا کہ بار بار حکومت میں رہنے کے باوجود ن لیگ نے سندھ کو کونسا بڑا پراجیکٹ دیا ہی انہوں نے کہا کہ میں مبارکباد دیتا ہوںکہ حکومت کے آخری ایام میں ان کو سندھ تو یاد آیا اورن لیگ کے کارکنان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ میاں نواز شریف کو اب تنظیم بھی یاد آگئی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ صوبے کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر بار بار احتجاج کرتے رہے ہیںلیکن وفاقی حکومت سندھ کے احتجاج کو کبھی اہمیت نہیں دی،جو یہ لوگ سمجھتے ہیںکہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ختم ہوگئی ہے ان کی یہ غلط فہمی بہت جلد دور ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جیلوں، اذیت گاہوںکو آباد کرنے والے جیالوں کے وارث آج بھی زندہ ہیںاورپنجاب کے جیالے بھٹو کے نواسے کے منتظر ہیں۔