پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اورایس ایس آپریشنز سے جواب طلب

منگل 14 مارچ 2017 23:34

پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف دائر درخواست ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا سے سکیورٹی واپس لینے کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اورایس ایس آپریشنز کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے 17مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیات کی ایماء پر سکیورٹی واپس لی گئی۔ان کی جان کو خطرہ ہے۔اگر ان کو قتل کر دیا گیا تو وزیر اعلی پنجاب، حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :