افغانستان کی بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کو بازیاب کرانے کیلئے دائر درخواست میںوزارت خارجہ کو جواب داخل کرانے کاایک اور موقع دیدیا گیا

عدالت کادنیا بھر کی جیلوں میں قیدپاکستانیوںتک رسائی کے لئے قونصلر اینڈ ایکسس پروٹیکشن پالیسی بنانے کا حکم ،آئندہ سماعت پر پالیسی طلب

منگل 14 مارچ 2017 23:34

افغانستان کی بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کو بازیاب کرانے کیلئے دائر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغانستان کی بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کو بازیاب کرانے کیلئے دائر درخواست میںوزارت خارجہ کو جواب داخل کرنے کا ایک اور موقع دیدیا جبکہ فاضل عدالت نے دنیا بھر کی جیلوں میں قیدپاکستانیوںتک رسائی کے لئے قونصلر اینڈ ایکسس پروٹیکشن پالیسی بنانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پالیسی طلب کر لی۔

گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سلطانہ نون کی وکیل بئیرسٹر سارہ بلال نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود بگرام کے حراستی مراکز میں موجود پاکستانیوں کی بازیابی کا عمل مکمل نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں میں قید پاکستانیوں کو قانونی امداد کا حق فراہم نہیں کیا جاتا جو کہ عالمی قوانین،اقوام متحدہ اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت خارجہ کے افسران اسلام آباد میں ہونے والی ای سی او کانفرنس میں مصروف رہے۔ لہٰذاجواب داخل کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔فاضل عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کے تحفظ کے لئے حکومت نے کیا اقدامات کئی فاضل عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :