ملک بھرکی طرح بلوچستان کے ضلع جعفرآبادمیں بھی مردم شماری کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،پولیس اور ایف سی کے جوان فریضہ سرانجام دیں گے ‘ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد اور باغ ہیڈ میں مردم شماری کیمپ قائم کردی گئی ہیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سمیع اللہ شیخ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 14 مارچ 2017 23:30

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سمیع اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھرکی طرح بلوچستان کے ضلع جعفرآبادمیں بھی مردم شماری کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،پولیس اور ایف سی کے جوان فریضہ سرانجام دیں گے ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد اور باغ ہیڈ میں مردم شماری کیمپ قائم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سمیت 15اضلاع میں کل سے چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوگا جس کے لیئے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں ایف سی کے دستے بھی جعفرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پولیس کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے مردم شماری کے پہلے مرحلے میں 15سی17 مارچ تک خانہ شماری اور18مارچ سے 15اپریل تک مردم شماری کی جائیگی بلوچستان میں فیز ون میں جعفرآباد شامل ہے فیلڈ اسٹاف میں سرکل سپروائزر شامل ہیں جنھیں ٹریننگ کروائی گئی ہے سیکورٹی کے لیئے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں جس میں پولیس کے ساتھ ایف سی کے جوان بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ٹیم میں دو ایف سی اور دو پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور اسٹاف کے لیئے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے جعفرآباد میں تین کیمپ جو کہ ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد اور باغ ہیڈ میں لگائے گئے ہیں انمر یٹر میں ایف سی کے جوان اور اساتذہ بھی شامل ہیں ضلع میں 302بلاکس اور36 سرکل ہیں جس میں ایک ایڈیشنل 37سپروائزر اور چارج سپرینڈنٹ 12 ہیں ۔