خضدار‘آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق‘3افراد شدید زخمی

منگل 14 مارچ 2017 23:30

خضدار‘آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق‘3افراد شدید زخمی
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) خضدار آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق3افراد شدید زخمی وڈھ لیویز کے مطابق منگل کے روز تحصیل وڈھ کے علاقہ کلی پسند خان سراچو میں آسمانی بجلی گرنے سے 45 سالہ لعل بخش ولد اختر محمد قوم ساسولی جان بحق جبکہ تین افراد شبیر احمد ولد غلام رسول ، محمد عمران ولد نور احمد، سیف اللہ ولد محمد حسن شدید زخمی ہوگئیں تینوں افراد ایک دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی گر گئی زخمیوں کو وڈھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے ٹیچنگ ہسپتا ل خضدار منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :