حسن ابدال میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، تین افراد گرفتار

منگل 14 مارچ 2017 23:27

حسن ابدال میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں ..
حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) حسن ابدال میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کر لیا،تین افراد کوگرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود میں واقع گنجان آباد محلہ ڈھوک مسکین میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مشکوک افراد کو چیک جبکہ مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی۔

دوران تلاشی محلہ ڈھوک مسکین کے ایک گھر سے بھاری مقدارمیںاسلحہ برآمد ہوا جس میں 2 پستول۔2 ایس ایم جی گن،ایک گن۔

(جاری ہے)

420عدد 32بور گن کے راونڈ،1521 ایس ایم جی گن راونڈ،300ٹی ٹی پستول،22 اسلحہ کور،8 رول بارود شامل ہیں،گھر میں موجود تین افراد کو موقع سے گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا۔قانون نافظ کرنے والے اداروں نے گرفتار افراد سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جبکہ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔ ایک دوسری کارروائی کے دوران تھانہ صدر کی حدود میں واقع جھاری کس پولیس چوکی انچارج صفدر خان کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران سات مشکوک افراد کو حراست میں لیتے ہوئے دوران تفتیش تین افراد سے 2عدد 9ایم ایم گن۔ایک پستول اور 50 راونڈ برآمد کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :