ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا

منگل 14 مارچ 2017 23:25

ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں5ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1203ڈالر ہو گئی۔

(جاری ہے)

جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار 200روپے سے کم ہوکر50ہزارروپے پرآگئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار857روپے پرہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت720روپے پربرقراررہی ۔