13ء میں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمیں دہشت گردی، اقتصادی تنزلی اور توانائی کی قلت سمیت کئی مسائل کا سامنا تھا، ہماری حکومت نے ان مسائل کو چیلنج سمجھتے ہوئے انتھک کام کیا اور ان تمام مسائل پر قابو پایا، آج الله کے فضل اور ہماری حکومت کی سخت محنت سے پاکستان خوشحالی اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی گورنر ہائوس کراچی میں معروف کاروباری افراد سے بات چیت
منگل 14 مارچ 2017 23:23
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا بھی اعتراف کیا ہے، پاکستان اب کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور اقتصادی کامیابیوں کے نتیجہ میں مختلف معروف بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا ہے جبکہ بلند ترین، پائیدار اور انکلوژو گروتھ پر توجہ دے رہے ہیں، مالی سال 2016ء میں مجموعی قومی پیداوار 4.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ 8 سال کی بلند ترین شرح ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک سرمایہ کاری اور روزگار کے بڑے مواقع فراہم کرتا ہے۔ سرمایہ کار پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کے ایز آف ڈونگ بزنس (ای او ڈی بی) انڈیکس میں اپنی رینکنگ میں چار پوائنٹس کی بہتری لایا ہے۔ ہم نے سی پیک روٹس پر خصوصی اقتصادی زونز کیلئے مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے جو کاروبار کے شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے نئی آٹوموٹو ڈویلپمنٹ پالیسی متعارف کی ہے جو مسابقت اور معیاری مصنوعات کی فراہمی پر توجہ دے رہی ہے۔ اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل، پارلیمنٹیرینز اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.