چھٹی مردم شماری کے موقعہ پر مردم شماری کرنے والوں کو گھر کے افرادکے نام اور کتنے افراد ہیںسمیت تمام تر ضروری معلومات اور اس حوالے سے جو بھی سمری اور ڈیٹاتیار ہو اس کو ویب سائٹ پر بھی رکھا جائے

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ کا اجلاس سے خطاب

منگل 14 مارچ 2017 23:18

چھٹی مردم شماری کے موقعہ پر مردم شماری کرنے والوں کو گھر کے افرادکے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے کہا ہے کہ چھٹی مردم شماری کے موقعہ پر مردم شماری کرنے والوں کو گھر کے افرادکے نام اور کتنے افراد ہیںسمیت تمام تر ضروری معلومات اور اس حوالے سے جو بھی سمری اور ڈیٹاتیار ہو اس کو ویب سائٹ پر بھی رکھا جائے اور ڈسٹرکٹ آفسرز مردم شماری کو بھی ہدایت کی جائے کہ اگر عوام ویب سائٹ پر اسے دیکھنا چاہیں تو وہ بھی اسے دیکھ سکیں اور اگر کسی شہری کو اس پر اعتراض ہو تو اس کے تدارک کے لئے کوئی طریقے کار اور مکیزم ہونا چاہے،وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کی گنتی اور مردم شماری میں سندھ کی عوام کو بھرپور طریقے سے حصہ لینا چاہیے، اور اپنے گھر کے تمام افراد کی صحیح معلومات مردم شماری کرنے والی ٹیم کو فراہم کریںاور ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

(جاری ہے)

تاکہ ہمارے پاس ایک ایک گھر کی صحیح معلومات پہنچ سکے اور ڈیٹا جمع کرنے والی ٹیم باآسانی اپنے کام کو صحیح طریقے سے کرسکیں،وہ منگل کوگڈاپ میں ایم پی اے اور معاون خصوصی برائے کچی آبادیز مرتضیٰ بلوچ کے ظہرانے کی دعوت میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر صوبائی وزراء نثار احمد کھوڑو، مکیش کمار چائولہ، گیان چند اسرانی، اور ایم پی ایز امتیاز شیخ ، ڈاکٹر سکندر شورو سمیت پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات بھی کی اور ان سے ان کے مسائل معلوم کئے۔

متعلقہ عنوان :