مہمند ایجنسی میں آئل ڈپو میں آگ لگنے سے ہزاروں لٹر پیڑول جل گیا

منگل 14 مارچ 2017 23:10

مہمند ایجنسی میں آئل ڈپو میں آگ لگنے سے ہزاروں لٹر پیڑول جل گیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء)مہمند ایجنسی میں آئل ڈپو میں آگ لگنے سے ہزاروں لٹر پیڑول جل گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے میاں منڈی کے آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ڈپو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔فائر برگیڈ اور دیگر امدادی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچنے پر ڈپو میں آٹھ ہزارلٹر پیٹرول جل گیا۔بعدازاں مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔