پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ضیاء الرحمان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا

منگل 14 مارچ 2017 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ضیاء الرحمان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا،ضیاء الرحمان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہیں پی ایم ایل این کے ایم پی اے ضیا الرحمان کو نا اہل قرار دے دیا،ضیاء الرحمان کو 2013کے الیکشن میں جعلی ڈگری پر الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دیا تھا ،ضیاء الرحمان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،ہائیکورٹ نے ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایم پی اے کو نااہل قرار دیا ۔

ضیاء الرحمان صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 54مانسہرہ 2سے منتخب ہوئے تھے۔