فوڈ اتھارٹی کے قیام کامقصد کسی کا کاروبار متاثر کرنا نہیں ، انہیں صحت کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق بہتر بنانا ہے ‘ بلال یاسین

فو ڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے،دوسرے صوبوں کو بھی فو ڈ اتھارٹی کے قیام سے متعلق راہنمائی دی جا رہی ہے ‘ صوبائی وزیر خوراک

منگل 14 مارچ 2017 23:10

فوڈ اتھارٹی کے قیام کامقصد کسی کا کاروبار متاثر کرنا نہیں ، انہیں صحت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے قیام کامقصد کسی کا کاروبار متاثر کرنا نہیں بلکہ انہیں صحت کے جدید رحجانات او ربین الاقوامی قوانین کے مطابق بہتر بنانا ہے تاکہ عام آدمی کو ہر جگہ صحت مند انہ خوراک اور کھانے پینے کی چیزیں میسر آ سکیں فو ڈ اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے،دوسرے صوبوں کو بھی فو ڈ اتھارٹی کے قیام سے متعلق راہنمائی دی جا رہی ہے فو ڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے اور کاروباری حضرات کو مناسب گائیڈ لائنز بھی د ی جائے گی جبکہ گذشتہ چار سالوں میں صوبہ بھر کے بڑے اضلاع میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خوراک بلال یاسین نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پرڈائر یکٹر جنرل فو ڈپنجاب نورالامین مینگل نے کہا کہ فو ڈ سیکورٹی اور فو ڈ سیفٹی یقینی بنائی جا رہی ہے حکومت پنجاب نے اس ضمن میں موثر اقدامات کا آغاز کیا ہے اور فو ڈ اتھارٹی کو بہترین ذمہ داریاں سونپی ہیں جن کو تسلسل سے نبھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ ہرجگہ معیاری کھانوں کی دسیتابی ممکن بنائی جا رہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ڈیڑھ کھرب لٹر دودھ صوبے میں سالانہ استعمال کیا جا رہا ہے اس کی سخت اور کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن ہائوسز فو ڈ پراسیس کو معیاری بنانے پر توجہ دی جائے تاکہ کھانے پینے کی چیزوں میں نقصان دہ اشیاء شامل نہ ہو سکیں ۔ مارکیٹ میں گھی کے برانڈز500 میں سے 300 غیر معیاری ہیں جن کو معیار اور حفظان صحت کے عین مطابق بنایا جا رہا ہے۔

انہو ںنے بتایا کہ صوبہ میں فو ڈ اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ ڈی جی نے کہا کہ مختلف افواہوں پر حرام گوشت کو سائنٹیفک بنیادوں پر ٹیسٹ کیاگیا لیکن رپورٹس مثبت نہیں آئیں اور کسی بھی حرام جانور کا گوشت ثابت نہیں ہو سکا۔ اجلاس سے صنعت کاروں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا او ر حکومت کی نیک نامیوں میں فو ڈ اتھارٹی کو بہترین اضافہ قرار دیا۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر فوڈ اتھارٹی گوجر انوالہ بدر رمیض نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کاروبار حضرات کو فو ڈ اتھارٹی کے تحت سہولتوں کی فراہمی اور گائیڈ لائنز کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

متعلقہ عنوان :