Live Updates

معزز ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم اور سپیکر کیسے اٹھا کر ایوان سے باہر پھینک سکتے ہیں، پی ٹی آئی جاوید لطیف کیخلاف ریفرنس لائی تو ہم بھی لائینگے ‘ رانا ثنا اللہ

منگل 14 مارچ 2017 23:06

معزز ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم اور سپیکر کیسے اٹھا کر ایوان سے باہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حسین حقانی کی باتیں ایسی ہیں جنہیںردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکاجا سکتا، پرویز مشرف اور ریلو کٹا پھٹیچر سیاستدان 25 سال سے خواب دیکھ رہے ہیں کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو جائے، مارچ آ گیا کوئیک مارچ کا کہنے والے کہاں ہیں پی ٹی آئی کا رویہ ہمیشہ سے میں نہ مانوں کا رہا ہے، معزز ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم اور سپیکر کیسے اٹھا کر ایوان سے باہر پھینک سکتے ہیں پی ٹی آئی شوق سے جاوید لطیف کے خلاف ریفرنس لائے، ہم بھی مراد سعید کے خلاف ریفرنس لا سکتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی محبت سے قائم ہے اورنواز شریف کی سیاست اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک عوام کی محبت قائم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حسین حقانی نے جو بات کی ہے وہ اس کی پہلی باتوں کاتسلسل ہے ان کو حب الوطنی کی خلاف کہے یانہ کہے ایک ہی بات ہے۔حسین حقانی کی گفتگو کے تانے بانے اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سے ملتے ہیں۔

حسین حقانی کی باتیں ایسی ہیں جنہیںردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکاجا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے میں نہ مانوں کا رویہ رہاہے ۔جمہوری دور میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزیر اعظم اور سپیکر ہائوس سے ممبران کو باہر پھینک دیں۔مراد سعید اور جاوید لطیف کو الیکشن کمیشن ہی سزا دے سکتاہے اگر پی ٹی آئی چاہیے تو جاوید لطیف کے خلاف ریفرنس دائر کرے۔

لاہور: دوسروں کی عزت اچھالنا اور سکینڈل والی گفتگو تو عمران خان بھی کرتے ہیں ۔جب جاوید لطیف نے باقاعدہ معافی مانگ لی تو پی ٹی آئی کو اپنا ظرف دکھانا چاہیے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مردم شماری کی بنیاد پر وسائل کو بہتر انداز سے استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے سب کو اپنا اندراج درست کروانا چاہیے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے حوالے سے مواد بارے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے ،رسول اللہ انسانیت کے خیر خواہ اور نجات دہندہ ہیں،ایسی شخصیت کے خلاف گفتگو ایک فتنہ اورفساد ہے اس کے مرتکب لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی قیاس آرائی پر شرم آنی چاہیے ،ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری بھی سچ ثابت نہیں ہوئی،مارچ آ چکا ہے کوئیک مارچ کہاں ہی اب شیخ رشید بھی سمجھ گئے کہ الیکشن 2018میں ہی ہوں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو ملتان کے اسٹیڈیم میں جلسہ کرناچاہیں تو اجازت مل سکتی ہے لیکن کھلے میدان میں جلسہ کی اجازت پر سکیورٹی خدشات ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات