کون کہتا ہے کہ پاکستان محفوظ نہیں ‘یہی دیکھ لیں کہ پانامہ کیس پر عدالت میں کتنے دنوں سے محفوظ ہے ‘چلو کچھ اور نہیں مگر فیصلہ تو محفوظ ہے ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر دوسرے ملکوں کے حکمران مستعفی ہوچکے ہیں ‘ہمارے ہی حکمران ہیں جو ابھی تک جمے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ پر فیصلہ جلد آنے والا ہے اوریہ فیصلہ عوام کی ترجمانی ہوگی

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق گورنرایڈوکیٹ لطیف کھوسہ کی میڈیا سے بات چیت

منگل 14 مارچ 2017 23:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااورسابق گورنرایڈوکیٹ لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے کہ پاکستان محفوظ نہیں یہی دیکھ لیں کہ پانامہ کیس پر عدالت میں کتنے دنوں سے محفوظ ہے چلو کچھ اور نہیں مگر فیصلہ تو محفوظ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں اپنے ایک مقدمے کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر دوسریملکوں کے حکمران مستعفی ہوچکے ہیں مگر ہمارے ہی حکمران ہیں جو ابھی تک جمے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پانامہ پر فیصلہ جلد آنے والا ہے اوریہ فیصلہ عوام کی ترجمانی ہوگی اور یہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا انہیں کوئی قطری خط نہیں بچاسکتاہے ان کا کہنا تھا کہ حسین حقانی ایک عام آدمی اورمفرور ملزم ہے اس کی باتوں پرتوجہ نہیں دینی چاہیئے عمران خان سولوفلائیٹ پر ہیں اور ہمارے دروازے سب کیلیے کھلے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکمران خان لوٹ مار میں اپنا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانا چاہتاہے