اجمل قصاب پاکستانی نہیں نیپالی تھا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کرکے ممبئی حملوں کیلئے استعمال کیا: سابق بھارتی پولیس افسر ایس ایم مشرف کا تہلکہ خیز انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 14 مارچ 2017 20:52

اجمل قصاب پاکستانی نہیں نیپالی تھا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کرکے ..
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ2017ء) سابق بھارتی پولیس افسر ایس ایم مشرف کا ممبئی حملوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی پولیس افسر ایس ایم مشرف نے اپنی کتاب میں ممبئی حملوں کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجمل قصاب پاکستانی نہیں نیپالی شہری تھا۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اجمل قصاب کو نیپال کے دارلحکومت سے اغوا کرکے اسے کئی برس تک اپنی تحویل میں رکھا اور اس کی تربیت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اجمل قصاب کو ممبئی حملوں کیلئے استعمال کرکے اسے پاکستانی بنا دیا گیا۔ اس دعوے کو مزید تقویت اس وقت ملی جب ممبئی حملوں کے موقع پر جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد خاتون نے بھی اجمل قصاب کو پہنچاننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اس خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ خاتون نے عدالت میں بتایا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث تمام 6 دہشت گردوں کو اس نے ناصرف دیکھا تھا بلکہ خود ان سے گفتگو بھی کی تھی۔ اجمل قصاب ان 6 حملہ آوروں میں موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :