توہین رسالت ؐکے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنا ریاست کی کمزوری ہے ،مقررین

علماء اور جمعیت کے کارکن ناموس رسالت ﷺ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے تیار ہیں، اکرم خان درانی ودیگر

منگل 14 مارچ 2017 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) جے یو آئی کے راہنمائوںوفاقی وزیرالحاج اکرم خان درانی جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،سنیٹر مولاناعطا ء الرحمن ،مولانا سمیع اللہ مجاہد ،مولانامفتی عبد الشکور نے کہاکہ توہین رسالت ؐکے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنا ریاست کی کمزوری ہے ،علماء اور جمعیت کے کارکن ناموس رسالت ﷺ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیئے تیار ہیں، دینی مدارس اورمذہبی قوتوں نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے بقاء کی جنگ تن تنہا لڑی ہے مدارس اور مذہبی قوتوں کے خلاف پروپیگنڈہ عالمی صہیونی سازشوں کا ایجنڈاہے ،سوشل میڈیا پر کائنات کی مقدس تر ین شخصیات کی توہین انتہائی شر مناک ہے اور ایسے لوگوں گرفتار کر کے عبرتناک سزاء دی جا ئے ،مقدس شخصیا ت کی شان میں گستاخی ہر گز قبول نہیں کی جائے گی مرکزی میڈیا آفس کے مطابق وہ جامع سراج العلوم لکی مروت میں صد سالہ عالمی اجتماع کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہاکہ افسوس کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میںاس طرح کے گستاخانہ پیجزچلائے جارہے ہیںان کے ذمہ دار در اصل کفار کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جسٹس شوکت عزیز امت مسلمہ کی تر جمانی کی ہے انہوں نے حکومت سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کو فوری ہٹانے کے اقدامات کرتے ہوئے غیرت ایمانی کا ثبوت دے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اس میں اسلام کے احکامات کے خلاف کسی بھی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا حاجی اکرم خان درانی، مولانا محمدامجد خان ،مولانا عطاء الرحمن اور دیگرنے کہاکہ جے یو آئی کے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں دنیا بھر سے اسلامی ممالک کے وفود شریک ہوں گے اس اجتماع کے ملکی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہاکہ یہ اجتماع عالم اسلام کے اتحاد اور وطن کے دفاع کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ کار کنوں نے قافلوں کی تریب قائم کر نا شروع کر دی ہے انہوں نے کہاکہ مرکز نے اضلاع کو ھدایت کی ہے کی عالمی اجتماع کے لیئے ٹرانسپورٹ کے انتظام پر ابھی سے ورک کریںانہوں نے کہاکہ پورے ملک میں اجتماع کی تیاریوں کے لیئے رابطہ عوام مہم تیزی سے جاری ہے اضلاع اور ڈویژن سطح پر اجتماعات ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کارکن مزید محنت کریں اور ہردروازے پر جائیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی۔