ضلع سوات، شانگلہ اور بونیر کے علاوہ تمام جنوبی اضلاع میں بھی صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کا عمل شروع

مجموعی طور پر 312,248جبکہ جنوبی اضلاع میں 294,000 کارڈز تقسیم کئے جائیں گے پورے صوبے میں صحت کارڈز کی تقسیم کا عمل مئی کے آخر تک مکمل ہوجائے گا

منگل 14 مارچ 2017 22:51

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے بعد ضلع سوات ، شانگلہ اور بونیر کے بعد جنوبی اضلاع بشمول بنوں ، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی ان کارڈوں کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ مجموعی طور پرضلع سوات، شانگلہ اور بونیر کے 312,248جبکہ جنوبی اضلاع کے 294,000خاندانوں میں صحت کارڈز تقسیم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صحت انصاف کارڈ سکیم سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں کل 176,789، بونیر میں 63,639، شانگلہ میں 71,248، بنوں میں 59,346، کرک میں 26,981، لکی مروت میں 50,374 جبکہ ضلع ٹانک میں 33,523 خاندانوں کو نامزد کردہ نجی و سرکاری ہسپتالوں سے علاج معالجے کی مفت سہولیات کے حصول کے لئے صحت انصاف کارڈز جاری کئے جائیں گے ۔ پورے صوبے میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کا عمل اس سال مئی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :