ڈرون حملہ کیس کی فاٹا منتقلی پر سی آئی اے کے سٹیشن چیف کیخلاف درج مقد مہ کی سماعت ملتوی

منگل 14 مارچ 2017 22:48

ڈرون حملہ کیس کی فاٹا منتقلی پر سی آئی اے کے سٹیشن چیف کیخلاف درج مقد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) ڈرون حملوں کے خلاف کیس کی اسلام آباد سے فاٹا منتقلی پر سی آئی اے کے سٹیشن چیف کے خلاف درج مقدمہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلا تکے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے ڈرون حملوں کے خلاف کیس کی اسلام آباد سے فاٹا منتقلی پر سی آئی اے کے سٹیشن چیف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران مدعی کی جانب سے ایڈووکیٹ مرزا شہزاد اکبر عدالت میں پیش ہوئے تاہم ایڈووکیٹ جنرل کی عدم موجودگی کے باعث کیس پر سماعت نہ ہو سکی اور فاضل جج نے مزید سماعت مورخہ 30مارچ تک ملتوی کر دی۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :