حکمران مغرب کی خوشنودی کے لئے وطن عزیز کو مادر پدر آزادبنانا چاہتے ہیں‘ لیاقت بلوچ

سوشل میڈیا کو اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے،سیکولر طبقہ ہماری تہذیب ،ْ نظر یے اور قوانین پر حملہ آور ہے مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میںگستاخی ہر گز برداشت نہیں کر سکتے ،دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرور ت ہے‘ خطاب

منگل 14 مارچ 2017 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران مغرب کی خوشنودی کے لئے وطن عزیز کو مادر پدر آزادبنانا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا کو اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے،سیکولر طبقہ ہماری تہذیب ،ْ نظر یے اور قوانین پر حملہ آور ہے،مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میںگستاخی ہر گز برداشت نہیں کر سکتے ،دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرور ت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام علماء و مشا ئخ کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین اور علماء و مشائخ کونسل پاکستا ن کے صدر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پوری اُمت عشق رسول ﷺ اور محبت رسول ﷺ پر اکٹھی ہے۔ہمیں کلمہ گو مسلمان ہونے پر فخر ہے ۔

باطل قوتیں مختلف طریقوں سے ہمارے ایمان پر حملہ آور ہیں۔ دشمن کے کھیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستا ن ،ْترکی ،ْ سعودی عرب اور ایران ایک صفحے پر آ جائیں تو اُمت کے بہت سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔عالم اسلام کی بنیاد پر بھی اتحاد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ تمام تر اختلافا ت کے باوجود پاکستان کے عوام کہیں بھی دست وگریباں نہیں ہیں۔

فوج نے بھی ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے اسی لئے عزت پائی کہ فوج کو اس کے دائرہ کار تک محدود رکھا۔ عوام اپنی فوج کے پشتی بان ہیں۔ترکی کے صدر طیب اردگان نے اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا ہے۔ اب امریکا اور یورپ اردگان کو ہدف بنا کر اس کے خلاف سازشوں میںمصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری نے دینی طبقوں کے سر کو فخر سے بلند کر دیا ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایمان پرور طریقے سے سوشل میڈیا کی کارستانی کا نوٹس لیا ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی تم تنہا نہیں ہو ،ْپوری دینی قوتیں تمہاری پشت پر ہیں۔ہم خاموش نہیں رہ سکتے ۔ آئینی دائرے میں رہ کر جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ غربت ،ْ مہنگائی اور سودکی لعنت مسلط کرنے والے ہمارے سروں پر سوار ہیں۔ ایسے حکمرانوں سے کوئی اُمید نہیں کہ وہ نظام کو بدل سکتے ہیں۔

ان شا اللہ علماء کرام اور دینی قوتیں ہی قوم کی رہنمائی کریں گی۔ہم مولانا فضل الرحمان اور مولانا سمیع الحق کی ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ماضی کو بھول کر تمام دینی قوتیں اکٹھی ہو جائیں۔جماعت اسلامی کھلے دل کے ساتھ دینی قوتوں کو دعوت دیتی ہے۔ہم اپنا مثبت کردار ادا کریںگے۔اپنی انائوں کے بُت توڑ دیں۔دینی قوتوںکا اتحاد قوم کو ایک نیا ولولہ دے گا۔

حافظ سعید کو ناجائز نظر بند کیا گیاہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر جاوید قصوری ،ْعارف حسین واحدی ،ْپیرسید اجمل ہمدانی میرا شر یف ،ْعلامہ ایاز ظہیر ہاشمی ،ْسلطان محمود ضیا ،ْقاری عبدالخالق ،ْسید چراغ الدین شاہ ،ْمولانا عبدالجلیل نقشبندی ،ْسید اظہاربخاری ،ْصاحبزادہ نثار المصطفیٰ ،ْقاری رفیق چشتی ،ْسید جاوید علی شاہ ،ْ سید نصیر حسین نقوی ،ْقاری عبد الباسط ،ْمولانا شیر محمد مغل ،ْراجہ خالد محمود ،ْقاری ذوالفقار نقشبندی ،ْ مفتی ظفیر عباسی ،ْ ظہیر احمد ہزاروی ،ْسید محمد احمد سہارنپوری ،ْشمس الرحمان سواتی ،ْسید عارف شیرازی ،ْضیا اللہ چوہان اور دیگر نے بھی اظہار خیا ل کیا۔

متعلقہ عنوان :