چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے کرغستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

ْ پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے اور اقتصادی تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنے پر اتفاق

منگل 14 مارچ 2017 21:56

چیئرمین سینٹ رضا ربانی سے کرغستان کے نائب وزیراعظم  کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور کرغستان کے نائب وزیراعظم چینیبائے اے ترسن بیکوف کے مابین ایشیائی پارلیمان کے قیام کی خصوصی کمیٹی کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے اور اقتصادی تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کافی عرصے موجود ہے اور مزید استحکام کیلئے دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کو روابط مضبوط کرنا ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری سماجی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بہتر کردار ادا کر سکتی ہے ۔ ملاقات میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے کیلئے پارلیمانی سطح پر دوستی گروپس تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات کے دوران پاکستان اور کرغستان کے پارلیمانی وفود بھی موجود تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :