صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق

شفیق آباد میں65سا لہ علائو الدین نے خود گولی مار زندگی کا خاتمہ کر لیا ،فاطمہ جناح میڈیکل کالج ہاسٹل میں نوجوان وسیم راجہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ساندہ میں افضل نشہ کی زیادتی کی وجہ جان کی بازی ہار گیا،لکشمی چوک سے نا معلوم 40سالہ نشی کی لاش برآمد ، منیر نامی شخص کی گاڑی میں پراسرار ہلاکت

منگل 14 مارچ 2017 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے ضرور ی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ شفیق آباد کے علا قہ میں 65 سا لہ علائو الدین نے خود گولی مار زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ایدھی ا یمبو لینس کے زدیعے لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ۔ساندہ کے علاقہ میں 25 سا لہ نوجوان افضل نشہ کی زیادتی کی وجہ جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

لکشمی چوک سے بھی نا معلوم 40سالہ نشی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ۔راے ونڈ روڈ بھوبتیاں چوک کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل ر کشہ کو ٹکر سے 32 سالہ سید ا حمد ہلاک ہو گیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔لٹن روڈ قر طبہ چوک کے قریب 50سالہ منیر اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء سے رابطہ کر لیا ۔ وارث روڈ فاطمہ جناح میڈیکل کالج ہاسٹل میں نوجوان وسیم راجہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔